ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چینی سرحد پر آئی ٹی بی پی کے جوان اب اسنو اسکوٹر سے لگائیں گے گشت

چینی سرحد پر آئی ٹی بی پی کے جوان اب اسنو اسکوٹر سے لگائیں گے گشت

Tue, 14 Feb 2017 10:16:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،13؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )چین سے متصل سرحد پر تعینات آئی ٹی بی پی کے جوان اب اسنو سکوٹر سے گشت لگائیں گے، پہلی بار آئی ٹی بی پی کو ایسے پانچ اسکوٹر دئیے گئے ہیں، ان میں سے دو لداخ، دو اتراکھنڈ اور ایک سکم میں تعینات کئے جائیں گے۔فی الحال اتراکھنڈ کے اولی میں جوانوں کو اس کو چلانے کے لیے لے کر خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔اگر یہ تجربہ کامیاب رہا ،تو آئی ٹی بی پی میں ایسے اور بھی اسکوٹر لیے جائیں گے۔تقریبا 14ہزار فٹ کی بلندی پر برف پر چلنے والے یہ اسکوٹر امریکہ کی کمپنی پولارس سے خریدا گئے ہیں،تقریباََ 75لاکھ کی لاگت سے خریدے گئے اس سکوٹر پر دو جوان بیٹھ سکتے ہیں، برف پر آسانی سے چلنے والے اس اسکوٹر کا وزن تقریباََ 280کلو ہے جو چین کیس بیلٹوں کے سہارے چلتے ہیں ۔اس میں پیچھے چین لگا ہوا ہے جو برف کو کاٹے گا اور آگے کنٹرول کرنے کے لیے اسنو لگا ہوا ہے ، اس میں 40لیٹر کی پٹرول ٹنکی بنی ہوئی ہے،یہ ایک گھنٹے میں 20سے 30کلو میٹر تک آسانی سے جا سکتے ہیں۔ابھی تک ملک میں کئی مقامات پر اس سکوٹر کا استعمال ٹریننگ اور سیاحت کے لیے ہوتا تھا، اس جدید ترین اسکوٹر پر ایک نوجوان ہتھیار کے ساتھ بھی بیٹھ سکتا ہے، یہ 45ڈگری ڈھلان پر بھی آسانی سے چل سکتا ہے۔آئی ٹی بی پی کے تقریبا 80ہزار جوان چین سے متصل سرحد پر تعینات ہیں، ان میں سے کئی چوکیاں تو 14ہزار سے زیادہ بلندیوں پر ہیں ۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ جوان برفیلے علاقے میں آسانی سے کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔پہلے ایسے علاقوں میں کہیں جانے کے لیے کئی گھنٹے جوانوں کو لگ جاتے تھے اور اب وہ منٹوں میں اس کے ذریعے کہیں بھی آسانی سے جا سکتے ہیں۔آئی ٹی بی پی کے ترجمان وویک پانڈے نے میڈیاکو بتایا کہ ایسے اسکوٹر سے کافی اونچائی والے علاقوں میں جوانوں کی صلاحیت کافی بڑھ جاتی ہے اور اپنی ذمہ داری کو وہ اب بہتر طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔


Share: